g خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وصوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئر مین دائود خان اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے باضابطہ افتتاح کیا

پیر 14 جولائی 2025 20:40

7ُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ قمر زمان سکواش کورٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وصوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین داؤدخان تھے۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر،سکواش لیجنڈ جان شیر خان، قمر زمان، چیف آرگنائر و کوچ منور زمان،جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن منصور زمان،چیف کوچ شفقت اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، خیبر پختونخوا جونیئر چیمپئن شپ میں صوبہ بھر سے سو سے زائد کھلاڑی انڈر 9, 11اور انڈر 13 کیٹگری میں شرکت کررہے ہیں۔

مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں میں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں انڈر9 سے انڈر13 تک کے بوائز کھلاڑیوں کے درمیان میچ ہوں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داود خان نے کہا کہ نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی ضروری ہے کیونکہ اس عمر میں اگر بچوں کی کھیل پر توجہ دی جائے تو مستقبل میں ہم مزید لیجنڈز بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ایسوسی ایشن تمام کیٹگریز میں اور خصوصی طور پر انڈر 13 سے کم بچوں کے لئے تسلسل کیساتھ ایونٹس کا انعقاد کر رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر سکواش لیجنڈ جان شیر خان نے صوبائی ایسوسی یشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے ایونٹس سے ہی کھلاڑی آگے جاتے ہیں اور ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔