Live Updates

yمون سون کا سیزن شروع ہونے والا ہے ، مئیر میر مظفر خان جمالی

پیر 14 جولائی 2025 21:30

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) میونسپل کارپوریشن استہ محمد کے مئیر میر مظفر خان جمالی کی جانب سے مون سون بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کے احکامات عملے کی غیر ضروری چھٹیاں منسوخ کر کے مفاد عامہ میں اقدامات کرنے پر زور دیا گیا مئیر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں موجود نالوں کی فوری اور مکمل صفائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا سیزن شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بارشوں کا سلسلہ تیز ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام نالوں کی صفائی بروقت اور مثر طریقے سے کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کی خدمت اور سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میر مظفر خان جمالی نے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت دی کہ تمام علاقوں کا دورہ کر کے نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور صفائی کے عمل کی خود نگرانی کی جائے تاکہ کہیں بھی رکاوٹ یا گندگی موجود نہ رہے اور بارش کے پانی کے بہا میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی مشینری اور عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکی
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :