Live Updates

u نصف شب سے جاری بارش سے متعدد علاقوں میں جل تھل ایک ہو گیا

پیر 14 جولائی 2025 21:30

eلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) مون سون بارشوں کا سلسلہ ضلع لیہ میں بھی جاری۔ نصف شب سے جاری بارش سے متعدد علاقوں میں جل تھل ایک ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر متعلقہ ٹیمیں پانی کے نکاس کے لئے فیلڈ میں اتر گئیں۔ صبح کا اجالا ہوتے ہیں مرکزی مقامات کو بارش کے پانی سے کلیئر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیہ عمار گرمانی کی قیادت میں ٹیم نے تھانہ سٹی، صدر بازار، چوبارہ روڈ ایریا میں واٹر باوزر اور جیٹنگ مشینوں سے پانی صاف کیا۔

سی او ایم سی عمار گرمانی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹاف کی راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، تمام مشینری اور ڈسپوزل ورکس آپریشنل ہیں۔ اسی طرح چوک اعظم میں ایم ایم روڈ اور مختلف وارڈز میں بارش کے پانی کے نکاس کے لئے آپریشن جاری ہے اور متعدد مقامات سے پانی صاف کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح تحصیل کروڑ اور فتح پور شہر میں بھی بارش کے پانی کے نکاس کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں مصروف عمل ہیں
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :