دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا.

پیر 14 جولائی 2025 21:30

pمریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)نواحی علاقہ برج اٹاری میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا. ملزمان موقع سے فرار ہو گئی. ڈکیتی کی واردات پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلہ پر ہوئی.

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سجاد احمد نیحافظ پینٹ ہاؤس کے نام سے دکان بنا رکھی ہے یہاں پر وہ کام میں مصروف تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سواردو ڈاکو واردات کرنے کے لیے آئے جنہوں نے اسلحہ تان کر لوٹ مار کی کوشش کی تودکان کے نوجوان ملازم عامر مشتاق نے ڈاکوؤں کو دبوچنے کی کوشش کی.

ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عامر مشتاق موقع پر جاں بحق ہو گیا. ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی. فیکٹری ایریا پولیس اطلاع ملنے کے باوجود جائے واردات پر تاخیر سے پہنچی. یہ واردات چوکی کوٹ نور شاہ سیچند قدم کے فاصلہ پر ہوئی. پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی. مقتول ملتان کا رہائشی بتایا گیا ہے