و*پی اینڈ ڈی بورڈ نے ویمن، تعلیم، زراعت اور مقامی حکومت کی 4 اسکیموں کی منظوری دیدی

و*مالی سال 2025-26 کی ترقیاتی سکیموں میں 5 ارب 57 کروڑ کا کلین ایئر پروگرام بھی شامل ہے ٰچیئرمین ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیر صدارت چھٹے اجلاس میں ایک کانسیپٹ پیپر کی منظوری بھی دی گئی،ذرائع

پیر 14 جولائی 2025 21:30

lلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے لیے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں ویمن ڈویلپمنٹ، زراعت، سکول ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں سے متعلق چار ترقیاتی سکیموں اور ایک کونسیپٹ پیپر کی منظوری دے دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، جس میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ان منصوبوں میں:ہوم ریچ پروگرام کے ذریعے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 97 کروڑ روپے،پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے 5 ارب 57 کروڑ روپے،چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے 51 کروڑ روپے کی منظوری شامل ہے۔مزید براں، اجلاس میں پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کی منظوری دے کر اسے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریسپانسو ریڈی اینڈ ریزیلینٹ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب پروگرام کے کانسیپٹ پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور منصوبوں کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے ترقیاتی سکیموں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا فوکس شفافیت، بہتری اور پائیدار ترقی پر ہی

متعلقہ عنوان :