۳ 18جولائی کو ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کرتے ہوئے نئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا‘ایازجوگیزئی

پیر 14 جولائی 2025 22:00

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایازخان جوگیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر آئینی وغیر قانونی طور پر زیارت کے نایاب قیمتی صنوبر جنگلات کے ایک لاکھ 77ہزار مربع ایکڑ کی الاٹمنٹ کے خلاف 18جولائی کو ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کرتے ہوئے نئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے ضلع زیارت کا اولسی جرگہ ہوگا اور جرگے میں ناروا غیر آئینی،غیر قانونی جنگلات کے ایک لاکھ 77ہزار مربع ایکڑ الاٹمنٹ کے خلاف حکمت عملی طے کی جائے گی

متعلقہ عنوان :