صوبائی وزیرمیر شعیب نوشیروانی سے نوتیزئی ہاؤس خاران میں سیاسی، سماجی و علاقائی معتبرین اور پارٹی کارکنان کی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے نوتیزئی ہاؤس خاران میں سیاسی، سماجی و علاقائی معتبرین اور پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع خاران میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، خاران میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور پانی جیسے بنیادی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ان مسائل کے دیرپا حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور عوام کے تعاون سے خاران کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ضلع بنانا میرا ذاتی کاوش ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوامی نمائندے ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، ان کی تجاویز اور شکایات کو سنجیدگی سے لینا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان باہمی رابطے کا مضبوط پل قائم رہے۔