سرگودھا ،پسند کی شادی کی کوشش میں 17سالہ دوشیزہ غیرت کے نام پر قتل

پراسرار تدفین کی کوشش پر مقتولہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس مصروف تفتیش

منگل 15 جولائی 2025 16:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)پسند کی شادی کی کوشش میں 17سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام سے قتل کر کے اس کی پراسرار تدفین کی کوشش پر مقتولہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دوشیزہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کرواتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بہل کے گاں ٹبہ سوہلانوالہ کی 17 سالہ دوشیزہ آسیہ بی بی نے نوجوان فخر عباس سے پسند کی شادی کی کوشش میں تھی جس کو مبینہ طور پر غیرت کے نام سے گھر والوں نے قتل کر کے پراسرار تدفین کی کوشش کی تو پولیس تھانہ بہل نے مقتولہ کے باپ اعجاز احمد اور ماں ارشاد مائی کے خلاف زیر دفعہ 302/311/201/ 109 ت پ قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور مدعی سیکورٹی کانٹسٹیبل ظفر اقبال کی اطلاع پر پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تدفین کے موقع پر قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی ہے تاہم پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔