سمگلنگ کی کوشش ناکام، جرمن کسٹم حکام نے سپنج کیک کے ڈبوں میں چھپے ہوئے ٹیرانٹولز ضبط کرلیے

منگل 15 جولائی 2025 16:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)کسٹم حکام نے پلاسٹک کے کنٹینرز میں پائے جانے والے تقریبا 1,500 نوجوان ٹیرانٹولس کی تصاویر جاری کیں جو مغربی جرمنی کے ایک ایئرپورٹ پر بھیجے گئے چاکلیٹ سپنج کیک کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کسٹم حکام کو کولون بون ایئرپورٹ پر یہ کھیپ ایک پیکج میں ملی جو ویتنام سے آیا تھا۔ اس میں ایک قابلِ توجہ بو کی اطلاع ملی جو کنفیکشنری کے سات کلو گرام کی متوقع مہک سے مشابہت نہیں رکھتی تھی۔

متعلقہ عنوان :