کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:12

کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو فون کرکے ناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے قطر پر حملے کا فیصلہ غیردانش مندانہ قرار دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں ایک موقع ملا تھا اسی لیے کارروائی کی۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے دوبار گفتگو کی، امریکی صدر نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ کیا حملہ کامیاب رہا ۔