واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:12

واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عشایئے میں جنگ مخالف تنظیم کوڈ پنک کے مظاہرین نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ جنگ مخالف تنظیم کوڈ پنک کے فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔امریکی صدر اور نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد پر تنظیم کے کارکنوں نے فلسطین کی آزادی کے ساتھ صدر ٹرمپ کے خلاف بھی نعرے لگادیے۔