چین کی سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ

منگل 15 جولائی 2025 16:06

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) چین کی سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

سٹاک ایکسچینج میں دوپہر کے وقفے تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران چین کا بلیو چپ سی ایس آئی 300 انڈیکس 0.5 فیصد گر گیا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.9 فیصد کمی ہوئی تاہم ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.2 فیصد اور ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس میں 0.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :