Live Updates

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

بدھ 16 جولائی 2025 16:23

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کار جحان برقرار ہے اور 100انڈیکس اس وقت 522سے زائدپوانٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36ہزار 461پر ٹریڈ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسی کی بدولت معاشی عشاریے مثبت اور معیشت مستحکم ہورہی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب ہے۔سرمایہ کار امید ظاہر کررہے ہیں کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ آنے والی زری پالیسی میں شرح منافع میں بھی کمی ہوگی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات