گزشتہ48 گھنٹوں میں 55 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا، ضلعی انتظامیہ

منگل 15 جولائی 2025 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) لاہور میں تجاوزات کیخلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران گزشتہ48 گھنٹوں میں 55 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ، گلبرگ، سمن آباد اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، مغلپورہ، ہربنس پورہ، فیصل ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بھی سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کا کہنا ہے کہ لاہور کو انکروچمنٹ فری سٹی بنانے تک میگا آپریشن جاری رہے گا، شہر سے تجاوزات اور غیر قانونی قابضین کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کیلئے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں، لاہور کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :