فارورڈ کہوٹہ میں بجلی کے کرنٹ سے دو قیمتی جانوں کا ضیاع راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا اظہار افسوس اور تحقیقات کا مطالبہ

منگل 15 جولائی 2025 16:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)فارورڈ کہوٹہ میں بجلی کے کرنٹ سے دو قیمتی جانوں کا ضیاع راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا اظہار افسوس اور تحقیقات کا مطالبہ،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے فارورڈ کہوٹہ میں یکے بعد دیگرے بجلی کے کرنٹ سے پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے دونوں افراد کی وفات کو ایک بڑا انسانی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دل خراش اور افسوسناک ہے، جس سے پورا علاقہ اور آزادکشمیر سوگوار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ریاست اور اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن بدقسمتی سے اس شعبے میں مسلسل غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔انھوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی و مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :