جہلم ویلی ،چھاپے کے دوران متعدد دکانوں سے غیر معیاری، زائدالمیعاد اور بغیر قیمت کے اسٹیکرز والی اشیاء برآمد

منگل 15 جولائی 2025 16:09

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ ٹیم نے ہٹیاں بازار میں اچانک چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے غیر معیاری، زائدالمیعاد اور بغیر قیمت کے اسٹیکرز والی اشیاء برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

پرائس چیکنگ کے دوران محکمہ خوراک کے آفسران اور لوکل پولیس بھی شریک تھی۔

ٹیم نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والا دودھ، دہی،پانی،گوشت، بیکری آئٹمز اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں اور معیار چیک کیا۔اور دودھ، پانی،مختلف مصالہ جات کے نمونہ جات لیے گئے۔ دوران کارروائی کئی دکاندار نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے، اور ناقص اشیاء فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے، جنہیں موقع پر ہی وارننگ دی گئی اور بعض پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :