جہلم ویلی ، انڈین فائرنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے

منگل 15 جولائی 2025 16:09

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال اور ایس پی مرزا زاہد حسین کی جانب سے انڈین فائرنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال اور ایس پی مرزا زاہد حسین نے انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کر دئیے گئے - تقریب تقسیم امدادی چیک ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام ہمارے ہیروز ہیں جو ہر لمحہ دشمن کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکومت متاثرین کی بحالی اور ان کی ضروریات کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہیانہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ان کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ ہم وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں جہنوں نے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کی اور کھلے دل سے امداد کی-

متعلقہ عنوان :