اٹک، یلوے اسٹیشن کے قریب 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

منگل 15 جولائی 2025 16:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اٹک میں یلوے اسٹیشن کے قریب 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اٹک ریلوے اسٹیشن کے قریب لاش کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

لاش کی شناخت چھب کے رہائشی 55 سالہ فاروق خٹک کے نام سے ہوئی جو منشیات کا عادی تھا۔\378

متعلقہ عنوان :