سردار سلیم حیدر خان کی سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات،پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

منگل 29 جولائی 2025 23:02

سردار سلیم حیدر خان کی سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات،پنجاب میں بے نظیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات کی جس میں سردار سلیم حیدر خان نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو سینیٹ میں تیسری بار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سینیٹر روبینہ خالد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور دونوں رہنمائوں نے عوامی خدمت کو اپنا مشن بنانے، پی پی پی کے منشور کے مطابق، اور پاکستان بھر میں خاص طور پر پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔