ٹھل میں سومرو، برڑو برادری کے درمیان جاری تنازعہ، مقدمات درج، دونوں فریقین کے 4 افراد گرفتار

منگل 15 جولائی 2025 16:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) ٹھل میں سومرو، برڑو برادری کے درمیان جاری تنازعہ، مقدمات درج، دونوں فریقین کے 4 افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک ہفتہ قبل سومرو اور برڑو برادری کے ہونے والا تنازعہ حل نہیں ہوسکا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان امام الدین برڑو اور بھائی رفیق برڑو کی مدعیت میں سومرو برادری کے یونس سومرو، زاہد علی، عزیز سومرو، علی محمد، علی اصغر، محمد مراد، لشکر سمیت 8 نامعلوم افراد کے خلاف اے سیکشن تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اے سیکشن پولیس نے دو مقتولین خان سومرو اور دودو نوناری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے گاؤں لعل برڑو اور گلزار سومرو میں چھاپے مارکر دونوں فریقین کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سومرو اور برڑو برادری کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں سومرو برادری کا خان سومرو اور ایک راہگیر دودو نوناری قتل ہوگئے تھے۔