جیکب آباد، کٹوہر برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص زخمی، فریقین کے درمیان تناؤ شدت اختیار کرگیا

منگل 15 جولائی 2025 16:44

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) جیکب آباد، کٹوہر برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص زخمی، فریقین کے درمیان تناؤ شدت اختیار کرگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے پنہوں بھٹی تھانہ کی حدود گاؤں بجار کٹوہر میں کٹوہر برادری کے دو گروپوں میں جاری دیرینہ تنازعے کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص منور کٹوہر زخمی ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کردیا، واقعہ کے بعد فریقین کے درمیان تناؤ شدت اختیار کرگیا ہے اور دونوں فریقین اپنے اپنے علاقوں میں مورچہ بند ہوگئے ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :