نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر کا THQ ہسپتال کا دورہ تمام امور کا جائزہ لیا۔

منگل 15 جولائی 2025 16:44

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔او پی ڈی سلپ کاؤنٹر پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں ۔

(جاری ہے)

زیادہ تر عملے کے ارکان پراپریونیفارم کے بغیر پائے گئے۔ ضروری ادویات دستیاب تھیں ، ایم ایس کو او پی ڈی سلپ جاری کرنے کے لیے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گرین بیلٹ کی تیاری موسمی حالات کی وجہ سے عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔ بتایا گیا کہ لیولنگ مکمل ہونے کے بعد گھاس کی شجرکاری دوبارہ شروع کی جائے گی۔\378