الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ دو روزہ نمائش میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرسرگودہا نے پہلا انعام حاصل کیا

منگل 15 جولائی 2025 16:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) خصوصی تعلیمی شعبے نے لاہور الحمراء آرٹس کونسل کے اشتراک سے "تنوع میں تخلیقی صلاحیتوں" کے عنوان سے دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا۔ اس ایونٹ میں خصوصی تعلیمی اداروں کے طلباءاور عملے کی فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ڈیزائن مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر سرگودہا نے اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیااور بشیر حیدرنے لوگوڈیزائن میں غیر معمولی صلاحیت اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا۔

ان کی اس کامیابی کو ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بے حد سراہاجنہوں نے ذاتی طور پر انہیں ایوارڈ دیا۔ یہ اعزاز خصوصی تعلیمی شعبے میں موجود لگن اورہنرکی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل کے ایونٹس میں مسلسل بہتری اور شرکت کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بشیر حیدر کی فنکارانہ شراکت پر گہری قدر دانی اورتحسین کااظہارکیا۔

انہوں نے فن پاروں کے معیار اور تخلیقی صلاحیت کی بھرپور تعریف کی اورجناب حیدر کی لگن اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرسرگودہا کے ہیڈماسٹر جاوید اقبال باجوہ کو ان کی شاندار قیادت پر خصوصی مبارکباد دی گئی۔ ان کی مسلسل کوششوں اور عملے و طلباءکی محنت کو ادارے میں ہنر، تخلیقی صلاحیت اور بہتری کے کلچر کو فروغ دینے میں کلیدی قراردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :