ریسکیو 1122کے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے فزیکل، سکل اور نالج ٹیسٹ

منگل 15 جولائی 2025 17:07

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) ریسکیو 1122 کے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے فزیکل، سکل اور نالج ٹیسٹ سپورٹس جمنیزیم ناروال میں لیا گیا۔یہ فٹنس ٹیسٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں اہلکاروں کی 1 میل دوڑ، وزن اور قد کی پیمائش کی گئی۔اس موقع پر ڈی ای او انجنیئر اورنگزیب نے کہا:"فزیکل فٹنس کسی بھی ریسکیور کے لیے بنیادی شرط ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اور مثر انداز میں عوام کی مدد کر سکیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ناروال کے ریسکیورز نہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنی جسمانی فٹنس پر بھی مکمل توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی جسمانی، ذہنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔تمام ریسکیورز نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے دن رات ہر وقت تیار ہیں اور اپنی فٹنس اور مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔