ایبٹ آباد،ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

منگل 15 جولائی 2025 17:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی کنٹرول اور تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کوتمام بنیادی مراکز صحت کے اندر ڈینگی کنٹرول سے متعلق اقدامات کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں میں ڈینگی کنٹرول کی آگاہی کے لیے سپیشل مہم کے حوالے سے بھی محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو،  ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ڈپٹی ڈی آی او میل، نمائندہ ڈی آی او فیمیل، ٹی ایم او حویلیاں، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن، لورہ، لوئر تناول، نمائندہ سی۔ایم۔ایچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ، ڈسٹرکٹ میڈیکل انٹومالوجسٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :