ضلع کونسل مظفرگڑھ کے شعبہ بلڈنگ کی ریکارڈ ریکوری ، تین کروڑ 77 لاکھ روپے نادہندگان سے وصول

منگل 15 جولائی 2025 18:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ضلع کونسل مظفرگڑھ کے شعبہ بلڈنگ کی ریکارڈ ریکوری ، تین کروڑ 77 لاکھ روپے نادہندگان سے وصول کر لئے گئے،بلڈنگ انسپکٹر ضلع کونسل مظفرگڑھ ملک عاصم کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل مظفرگڑھ میڈم انعم معصوم خان کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ بلڈنگ ضلع کونسل مظفرگڑھ نے کمرشل عمارات ، میرج ہالز، پٹرول پمپس ، کے علاؤہ روہیلانوالی اور مظفرگڑھ میں 13 کمرشل بینک ، بغیر نقشے منظوری کے عمارات تعمیر کرنے والوں سے مجموعی طور پر ریکارڈ ریکوری کرتے ہوئے تین کروڑ 77 لاکھ روپے وصول کر لئے ہیں،جو کہ گزشتہ سالوں کی ریکوری سے کئی فیصد زیادہ ہے اور ایک ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

ملک عاصم بلڈنگ انسپکٹر نے بتایا کہ متعدد غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری واجبات فوری طور پر ادا کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :