بے نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈنے نذیر حسین یونیورسٹی کے تعاون سے ورلڈ اسکل ڈے منایا

منگل 15 جولائی 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) بے نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈنے نذیر حسین یونیورسٹی کے تعاون سے ورلڈ اسکل ڈے منایا گیا۔ جس سے مہان خصوصی نیہا شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی فرحت خان ورلڈ اسکل ڈیکے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی اور تفصیلی اسکل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وائس چانسلر مسرور شیخ ، رجسٹرار افضال احمد ، ایڈوائزر ٹو چانسلر سید عامر علی ،بے نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمرین حامد، ارسلان اسلم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، فیصل انصاراسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام نے بھی خصوصی لیکچر دیئے۔ طالب علموں کو انکی فنی تربیت اور اسکی افادیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

نہا شاہ ضلع وسطی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت سندھ فنی تربیت کے لئے بہترین ادارے چلا رہی ہے۔

آج نوجوانوں میں انکی صلاحیت کا احساس دلانے کا مطلب انکی ذمہ داریوں کا اور ملک کے لئے خدمت کا جزبہ بیدار کرنا ہے۔ نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نذیر حسین یونیورسٹی نے آج بہتر کوشش کی ہے جسکے اچھے ثمرات نکلیں گے۔ چانسلر فرحت خان نے کہاکہ نوجوان با صلاحیت ہیں انکی گرومنگ کے لئے انکی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ وائس چانسلر مسرور شیخ ،نے کہاکہ ہم حکومت سندھ کے اداروں کے ساتھ ملکر ووکیشنل ٹریننگ اور جہاں ہماری ضرورت ہو حاضر ہیں یہ قومی خدمت ہے۔

ثمرین حامد نے کہا کہ ہم ہزاروں طلبہ و طالبات کو ٹریننگ دے چکے ہیں اور یہ سلسلہ بڑھ رہا ہے ہمارے سیکریٹری بورڈ منور حسین مٹھانی نے اسٹیوٹا اور دیگر بین الاقومی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کئے ہیں اور ہم فنی تربیت کے بعد روزگار بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں سندھ حکومت خصوصی کام کر رہی ہے۔ رجسٹرار افضال احمد ، ایڈوائزر ٹو چانسلر سید عامر علی،ارسلان اسلم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، فیصل انصاراسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام نے فنی تربیت کورسز کی ون ڈے ورکشاپ بھی منعقد کی اور انہیں خصوصی لیکچر دیئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔کی جانب سے چانسلر اور وائس چانسلر کو سو و ینیئرپیش کئے گئے۔ آئندہ بھی مشترکہ پروگراموں اور نوجوانوں کے لئے کورسز اور خود اعتمادی پروگرام جاری رکھنے اور حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ ثمرین حامد نے تمام حاضرین اور نذیر یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :