مانسہرہ،پولیس اور ریسکیو 1122 کی دریائے سرن کے کنارے مشترکہ موک ایکسرسائز

منگل 15 جولائی 2025 23:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس اور ریسکیو 1122 نے دریائے سرن کے کنارے مشترکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی ہدایت پر حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے تھانہ شنکیاری کی حدود میں دریائے سرن پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا،مذکورہ مشق ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں پولیس کی نفری اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حصہ لیا،فرضی مشق کا مقصد حالیہ بارشوں کے باعث دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے تناظر میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بین الادارہ تیاری،ہم آہنگی اور فوری رسپانس کو جانچنا تھا۔

اس دوران مقامی آبادی کو دریا کے قریب جانے سے گریز اور تیز بہاؤ کے خطرات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ندی نالوں،دریا اور دیگر خطرناک مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :