ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس

منگل 15 جولائی 2025 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے تمام ہاؤسنگ منصوبوں میں شجرکاری اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔ یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ایم پی اے علی شاہ ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام نے محکمہ کے اغراض و مقاصد، عملہ، عوامی سہولیات، جاری اور مجوزہ ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو جلوزئی ہاؤسنگ سکیم، میگا سٹی نوشہرہ، دنگرام ہاؤسنگ سکیم سوات، ورسک ون اور ٹو پشاور، رحمان بابا کمپلیکس، احساس اپنا گھر پراجیکٹ، پی ایچ اے ریذیڈنشیاں سوڑی زئی پشاور، جرمہ ہاؤسنگ سکیم کوہاٹ، نیو پشاور ویلی، ہائی رائز فلیٹس حیات آباد پشاور، سول کوارٹر فلیٹس پشاور، بنی گل ہاوسنگ سکیم بنوں اور ملازئی ہاؤسنگ سکیم اور عوامی سہولت جبکہ دستک ایپ کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ایم پی اے علی شاہ نے محکمہ ہاؤسنگ کے اقدامات اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مفاد کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے اور غریب و بے گھر لوگوں کے اپنے گھروں کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔