Live Updates

بارش کے دوران شہریوں کو آمدورفت میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ

منگل 15 جولائی 2025 23:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اسپیشل سیکرٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے منگل کے روز ملتان میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ بارش کے دوران سسٹم کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹا جا سکے۔رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو فوری ریلیف دینے کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن کو مکمل فعال رکھا جا رہا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات