صوابی ،گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر اور دیور کے تشدد سے نوجوان حاملہ خاتون کی بچے سمیت موت

منگل 15 جولائی 2025 23:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)صوابی کے علاقہ کوٹھا میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر اور دیور کی تشدد اور مار پیٹ سے نوجوان حاملہ خاتون 9 ماہ کے بچے سمیت موت کی آغوش میں چلی گئی ، ٹوپی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بھائیوں کو گرفتارکر لیا ، جبکہ موضع کالو خان اور رشکئی میں بھی گھریلو ناچاقیوں پر دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ،فیض محمد سکنہ تورڈھیر نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ کی شادی گیارہ ماہ قبل موضع کوٹھا کے عدنان کے ساتھ ہوئی تھی اور نو ماہ سے حاملہ تھی 27 یوم قبل شوہر عدنان نے گھریلو ناچاقی پر اپنے بھائی اعظم کے ساتھ مل کر ان پر بے ہناہ تشدد اور گزارات کئے جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہونے پر مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا تھا جہاں بچہ بھی ضائع ہوا اور اس کی مجروح والدہ بھی زخموں کی تاب نہ لا چل بسی ، اس واقعے پر علاقے کے عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ، دریں اثنا سبز علی خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر واقع موضع کالو خان تمیں اہل خانہ سمیت موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی کی قتل شدہ لاش گھر میں پڑی ہے جب وہ ان کے گھر پہنچے تو واقعی وہ چارپائی پر خون میں لت پت قتل شدہ پڑی تھی مجھے پورا یقین اور تسلی ہے کہ اسے اپنی ہی شوہر نصیر اللہ نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے ، جبکہ موضع رشکئی علاقہ تھانہ کالو خان میں بھی گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،