قلات بینچہ ایریا میں ٹریفک روڈ حادثہ دو افراد جان بحق دو افراد زخمی

منگل 15 جولائی 2025 19:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) قلات قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق دو زخمی لیویز ذرائع کے مطابق قلات قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر انڈس کار اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد علی حسن اور لکمیر خان جان بحق ہوگئے اور محمد اسحاق ولد محمدیوسف سکنہ خضدار اور رحمت اللہ ولد محمد خان سکنہ سوراب زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔