محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 30 اگست 2025 16:45

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان اور ہندوستان کے حالیہ تنائو کے دوران مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار ادا کیا،سعودی عرب جنگ اور امن میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔

ان کی ا?مد پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر محسن نقوی نے حالیہ پاک بھارت تنازعہ میں سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کے مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے چاہے وہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ دو طرفہ تعلقات کے تحت ہر ا?زمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

محسن نقوی نے سعودی سفیر کو بیرون ملک بالخصوص سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف پاکستان کے جاری کریک ڈاؤن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے تشخص اور مملکت میں کام کرنے والے شہریوں کے تحفظ کے لیے ’’بھیک مانگنے والے مافیا‘‘کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک برادر اور دوست ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔