Live Updates

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ہفتہ 30 اگست 2025 15:56

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہائوس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو جناح ہائوس حملہ کیس میں 8روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی تاہم انسداد دہشت گردی عدالت فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد لاہور نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہائوس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔شاہ ریز کو 21اگست 2025ء کو ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو 22اگست 2025کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ پر بھی جناح ہائوس حملہ کا کیس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات