اورکزئی قبائلی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

منگل 15 جولائی 2025 19:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل کے دورافتادہ پہاڑی علاقہ ماموں زئی میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کی جان چلی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپر تحصیل کے دورافتادہ علاقہ ماموں زئی میں پنڈکولی گاؤں کے رہائشی قبائلی رہنما حبیب خان ولد فضل بادشاہ کونامعلوم افراد نے اپنے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے موت کے گھات اٴْتاردیا۔فوری طورپر وجہ قتل سامنے نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :