عوامی مسائل کا بروقت حل ہی مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی

منگل 15 جولائی 2025 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ہی مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے،وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کی حقیقت عوام پر آشکار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پبلک ڈے کے موقع پر ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو اُنکے فوری حل کیلئے ہدایات دیں،مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے،اپنے حلقے کی عوام کی ترقی کے لیے دن رات جدو جہد جاری رکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :