ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، انسانی سمگلنگ و ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے جعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں، ترجمان ایف آئی اے

منگل 15 جولائی 2025 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختارکی ہدایات پرانسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اوراسی تناظر میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم ایجنٹ عبدل زاہد خان کوگرفتار کرلیا ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے جعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں، جعلی اسٹمپ کی بنیاد پر قطر جانے والے مزمل مظفر نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :