صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،ایس ایس پی سبی

منگل 15 جولائی 2025 21:45

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) ایس ایس پی سبی اختر نواز تنولی سے سبی پریس کلب کے صدرحاجی سعیدالدین طارق کی قیادت میں پریس کلب کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران مقامی صحافت، عوامی مسائل، سیکیورٹی صورتحال اور پولیس و میڈیا کے مابین روابط کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سبی پریس کلب کے چئیر مین عباس چشتی، وائس چئیرمین سید قاسم شاہ بخاری، سینئر نائب صدر سلیم گشکوری، جوائنٹ سیکریٹری سید طاہر علی، آفس سیکریٹری ظہور مگسی، فنانس سیکریٹری یار علی گشکوری، ممبر عمران اعتماد یوسفی،افضال رضا موجود تھے صدر سبی پریس کلب ودیگر نے ایس ایس پی سبی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پولیس کی جرائم کے خلاف جاری مثر کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ عوامی تحفظ کے لیے پولیس کی محنت قابلِ تحسین ہے اس موقع پر ایس ایس پی اختر نواز تنولی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے، اور پولیس اور صحافت کا باہمی تعاون عوامی فلاح و تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سبی پولیس علاقے میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے، اور اس مشن میں میڈیا کا مثبت کردار نہایت اہم ہیانہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات فروشی، جرائم اور بد امنی کا خاتمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن ان مسائل کی نشاندہی اور مثبت انداز میں رپورٹنگ کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے پولیس اور صحافی مثبت پیج پر ہوں تو مسائل کا مداوا ممکن ہے ایس ایس پی نے مزید کہا مجھے سبی میں تعینات ہوئے چند دن ہی گزرے ہیں، لیکن اس مختصر عرصے میں میری بھرپور کوشش رہی ہے کہ ایک منظم ٹیم ورک کے ذریعے شہر کے حساس مسائل کو کنٹرول کیا جائے جرائم مکمل زیرو نہیں ہوسکتے تاہم ان کی روک تھام اور ان میں نمایاں کمی لانا ہمارا ہدف ہے صحافی دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں شہر میں واضح تبدیلی اور بہتری محسوس ہوگی