ةڈویژنل پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ، منشیات فروش،فراڈیئے،گٹکافروش،قمار بازگرفتار

؁ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس نے جواء کھیلنے والے 18 افراد گرفتارکر لئے، ملزمان سے پر لگی خطیر رقم اور موبائل فونز برآمدہوئے

منگل 15 جولائی 2025 21:45

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) سِول لائنز ڈویژن پولیس کا قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس جواء کھیلنے والے 18 شخص گرفتارکر لیئے۔ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے حبیب اللہ روڈاور ریلوے گراؤنڈ گڑھی شاہو سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی خطیر رقم اور موبائل فونز برآمدہوئے۔

اسی طرح لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں بلاول اور منظور شامل ہیں۔ لٹن روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے شام نگر روڈ پر موجود پان شاپ سے ملزمان کوگٹکا سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 10 لٹر مائع حالت میں گٹکا برآمدکیا گیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بھی اپنے دفترمیں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

انہوںنے متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال میرٹ پر کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ قاضی علی رضا کا کہناتھا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔اسی طرح فیکٹری ایریا پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمدہوئی۔ ملزم نے تعلیمی اداروں،ہوسٹلزوکالجز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ راوی روڈ پولیس نے آن لائن جعلی نوٹ فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں طلحہ اور فرحان شامل ہیں۔ ملزمان مارکیٹ کے سادہ لوح دوکانداروں کے ساتھ فراڈ ،دھوکہ سے جعلی کرنسی کا استعمال کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5000 ہزار کے 12 جبکہ ہزار،ہزار کے 40 جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ اسی طرح نولکھا پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران منشیات فروش اور قمار بازکو گرفتارکر لیا۔ ملزم شفیق کو پرچی جواء کرواتے گرفتارکر کے دائو پر لگی 45 ہزارروپے نقد ی قبضہ میں لے لی گئی۔ ملزم ایاز پاشا کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مددسے دو رکنی موبائل چورگروہ گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں فیصل اور خان ولی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے چوری کیے گئے موبائل فونز،نقدی اور دیگر سامان برآمدکیا گیا۔ اسی طرح شادمان پولیس نے منشیات فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔ منشیات فروش اظہر کو دوران پٹرولنگ شادمان مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم شکیل کو سنیپ چیکنگ کے دوران روہی نالے سے گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر زمنزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے۔

انہوںنے پیش ہونے والے 08 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے۔ ڈولفن سکواڈنے دورانِ سنیپ چیکنگ موبائل چوری میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت فیصل،ولی اورعثمان کے ناموں سے ہوئی۔ ڈولفن سکواڈ نے ملت پارک اور ماڈل ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موبائل برآمدکئے گئی