
9 مئی مقدمات میں فئیر ٹرائل و بنیادی انسانی حقوق پامال ہوئے ، شبلی فراز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا، تحفظات کااظہار
قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف ممکن نہیں ، آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، شبلی فراز نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں
فیصل علوی
بدھ 30 جولائی 2025
16:48

(جاری ہے)
چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔
شبلی فراز کاکہناہے کہ منصفانہ ٹرائل کا حق بنیادی انسانی حق ہے۔ عدلیہ آئین کی محافظ ہے، سیاسی دباؤ کو نظر انداز کرے، کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں۔ شفافیت اور میڈیا کی آزادانہ رسائی یقینی بنائی جائے۔سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ پولیس اور پراسیکیوشن کی جانبداری کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے اور 9مئی کے تمام کیسز کا آئینی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے۔پولیس اور پراسیکیوشن کی جانبداری کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے اور 9مئی کے تمام کیسز کا آئینی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے۔انہوں نے اپنے خط میں مشکوک مقدمات کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اورجمہوریت کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔شبلی فراز کے اپنے خط میں کہا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی تھی۔ شبلی فراز نے اپنے خط میں یہ درخواست بھی کی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل جلد از جلد کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر کا جگر کی پیوند کاری سے قبل انتقال
-
روس یوکرین تنازع کی بنیادی وجوہات پر مذاکرات کے لیے تیار، سرگئی لاؤرو
-
یمن: اسرائیل اور حوثیوں میں بڑھی کشیدگی پر گوتیرش کو تشویش
-
یو این جنرل اسمبلی میں انڈیا پاکستان کا ایک دوسرے کو جواب در جواب
-
دہشت گردی سے نمٹنا انڈیا کی خاص ترجیح، سبرامنیم جے شنکر
-
سرحدی تنازعات کے حل میں آذربائیجان کے ساتھ تعلقات میں بہتری، نکول پاشنیان
-
غزہ کی صورتحال عالمی برادری سے سنجیدہ اقدامات کی متقاضی، سعودی عرب
-
پاکستان: ایچ پی وی ویکسین اور بانجھ پن کے غلط خدشات
-
خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا دہشت گرد کمانڈر افغانستان میں ہلاک
-
دفترخارجہ اور وزیردفاع کے اظہارِ لاتعلقی پر شمع جونیجو یو این وزٹ کی تفصیل سامنے لے آئیں
-
ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تنازعہ: اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ
-
ایران میں قالین بافی کی صنعت اور اس کے زوال کی کہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.