ہمارے معاشرہ میں پیسے بٹورنے کا ہوس اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ لوگ اکثر حلال اور حرام کی تمیز کو نظرانداز کر دیتے ہیں، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل

منگل 15 جولائی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ ہمارے معاشرہ میں پیسے بٹورنے کا ہوس اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ لوگ اکثر حلال اور حرام کی تمیز کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ بیگانگی، مفاد پرستی اور موقع پرستی عام ہو چکی ہے جو ہماری قومی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے خدشات اور خطرات پیدا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا نظام مفاد پرستی کا شکار ہے، لوگ صرف ذاتی ایجنڈے اور گروہی مطالبات منوانے کی خاطر سرکاری حکام اور ارکان پارلیمنٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ دوسری طرف ہمارے بعض پڑھے لکھے جب افراد اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفادات داو پر لگاتے ہیں تو اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی شاندار قومی اقدار و روایات کو اختیار کریں اور قومی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :