پسرور،میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الرحمن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونڈہ میں عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 16 جولائی 2025 13:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پسرور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چونڈہ کے نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الرحمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عملے سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ،بیماریوں کی روک تھام اور صحت سے متعلق آگاہی بارے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔شہریوں نے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تحصیل بھر میں طبی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال چونڈہ میں میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عدنان تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :