برطانیہ میں دو سو سال قدیم درخت کاٹنے پر 2افراد کو4 سال قید

بدھ 16 جولائی 2025 13:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) برطانیہ میں دو سو سال قدیم درخت کاٹنے پر دوافراد کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق نیو کیسل کراؤن کورٹ کی ایک جیوری نے دو دوستوں 39 سالہ ڈینیئل گراہم اور 32 سالہ ایڈم کیروتھرز کو 2023 میں دو سو سال پرانا درخت کاٹنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ درخت شمالی انگلینڈ میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہیڈرین کی دیوار کے ساتھ تقریباً 200 سال سے موجود تھا، یہ درخت اتنا حیران کن تھا کہ اسے 1991 کی ہالی ووڈ فلم رابن ہڈ: پرنس آف تھیوز میں بھی دکھایا گیا تھا۔

جج کرسٹینا لیمبرٹ نے دونوں دوستوں کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات میں منصوبہ بندی اور تیاری شامل تھی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو صدمہ ہوا،گراہم اور کیروتھرز کو چار سال اور تین ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :