حضرت بہا الدین زکریا ملتانیؒ کا 786 واں عرس 31 جولائی سے شروع ہوگا

بدھ 16 جولائی 2025 16:43

حضرت بہا الدین زکریا ملتانیؒ کا 786 واں عرس 31 جولائی سے شروع ہوگا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) حضرت بہا الدین زکریا ملتانی ؒکا 786 واں عرس 31 جولائی سے ملتان میں شروع ہوگا۔عرس کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات و سکیورٹی کیلئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگر کی صدارت میں بدھ کے روز ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ سمیت ضلعی حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس،اوقاف،کارپوریشن ،ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں نے بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عرس مبارک پر زائرین کی مکمل مہمان نوازی کرینگے،صفائی و سیکورٹی کے بہترین انتظامات اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ زائرین کے بہترین قیام و طعام ودیگر انتظامات کےلئے موثرپلان تشکیل دیا جائے ،سی پی او کسی بھی صورت حال میں فوری ریسپانس کیلئے پولیس مکمل چوکس رہے گی۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ عرس مبارک کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔دربار کے اطراف اور قیام گاہوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :