
مون سون کا زوردار سپیل، مختلف علاقوں میںچھتیں گرنے ،کرنٹ لگنے سے بچوں ،خواتین سمیت17جاں بحق،11زخمی
بدھ 16 جولائی 2025 16:55

(جاری ہے)
بد قسمت خاندان نے ایک ماہ قبل جگہ خرید کر کچا گھر بنایا تھا۔
اس کے علاوہ رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔کوٹ جمال رائیونڈ روڈ میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوئے، باغبانپورہ کے علاقے مومن پورہ روڈ پر ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے 3افراد جان کی بازی ہار گئے،حویلی لکھا اور اوکاڑہ میں چھتیں گرنے سے 2افراد جان سے چلے گئے،رینالہ خورد میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چشتیاں میں مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر ماں اوربیٹا زخمی ہوگئے، پاکپتن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیصل آباد کے علاقے رچنا ٹائون میں بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں تینوں بچے محفوظ رہے۔واسا لاہور کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171ملی میٹر، اقبال ٹائون میں 169ملی میٹر، تاجپورہ میں 167ملی میٹر، مغلپورہ میں 135، لکشمی چوک میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں ڈسکہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سانگلہ ہل، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، منچن آباد، بہاولنگر، پاکپتن، عارف والا، قصور اور فاروق آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔بارش سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا نظام بھی متاثر ہوا اور فیڈرز ٹرپ ہونے سے گھنٹوں بجلی بند رہی ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مون سون کا یہ سپیل 17جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.