احمدپورشرقیہ ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے زیر تعمیر آرٹس کونسل بہاولپور کا دورہ کیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:21

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے زیر تعمیر آرٹس کونسل بہاول پور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پورڈاکٹر فرحان فاروق نے زیر تعمیرپنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ بلڈنگز اور محکمہ ڈویلپمنٹ کے افسران نے انہیں تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بہاول پور کو بتایاگیا کہ آرٹس کونسل بہاول پور کے منصوبے پر450 ملین روپے سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے سنٹرل لائبریری کے ری ویمپنگ کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس منصوبے پر 57 ملین سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :