لاہورہائیکورٹ ، سوشل میڈیا پرنازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

جمعرات 17 جولائی 2025 16:30

لاہورہائیکورٹ ، سوشل میڈیا پرنازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اپنی رشتہ دارکی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ملزم زاہد حسین کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نسیم ثقلین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی سالی سے ناجائزتعلقات استوارکیے اور اس کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا یہ جرم ناقابل معافی ہے اور ملزم ضمانت کا اہل نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمہ کا ٹرائل کس مرحلے پر ہے، جس پر بتایا گیا کہ چالان جمع ہو چکا ہے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی اور ماتحت عدالت کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔