اگست کے وسط سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی،ترجمان پی آئی اے

جمعرات 17 جولائی 2025 16:21

اگست کے وسط سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی،ترجمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہاہے کہ اگست کے وسط سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے جبکہ کراچی سے لندن کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ پی آئی اے نے تمام طیارے تیار رکھے ہوئے ہیں، تاہم 4 سے 5 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے کی طرح پرانے روٹس کی مکمل بحالی میں کچھ مشکلات ضرور ہیں، لیکن ادارہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ برطانیہ، پی آئی اے کے لیے یورپ میں سب سے اہم روٹ ہے اور اس کی بحالی سے قومی ایئرلائن کو معاشی طور پر بھی فائدہ ہوگا۔