جہانگیرترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ،گورنرپنجاب بننے کی قیاس آرائیاں شروع

جمعرات 17 جولائی 2025 16:14

جہانگیرترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت  ،گورنرپنجاب بننے کی قیاس آرائیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ندیم افضل چن کی جانب سے جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اشارے کے بعد جہانگیر ترین کے گورنر پنجاب بننے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا تھاکہ جہانگیر ترین پیپلزپارٹی میں آئے تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے ، جہانگیر ترین نے کہا ہے اگر وہ سیاست کریں گے تو مخدوم احمد محمود کے ساتھ کریں گے ، مخدوم احمد محمود پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدراور سینئر رہنما ہیں۔

دوسری جانب مختلف حلقوں میں جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد گورنر پنجاب بننے کی بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔دوسری جانب جہانگیر ترین کے قریبی لوگوں نے شمولیت کے حوالے سے کسی پیشرفت کی تصدیق نہیں کی ۔