خیبر پختونخواہ کوہستان کرپشن سیکنڈل ، پیپلز پارٹی نے شفاف تحقیقات کیلئے وزہراعلء کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)خیبر پختونخواہ کوہستان کرپشن سیکنڈل ، پیپلز پارٹی نے شفاف تحقیقات کیلئے وزہراعلء کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعلی فوری استعفے دے،یہ ہے تبدیلی ،صوبہخیبر پختونخواہ کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انسداد بدعنوانی کے دعویدار مددگار بدعنوانی نکلے،سرکاری وسائل عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے زاتی تجوریاں بھرنے والوں کا احتساب بھی ہوگا اور حساب بھی ۔

انہوںنے کہاکہ تبدیلی پارٹی صوبائی حکومت دور میں خیبر پختونخواہ صوبائی خزانے پر لگاتار ڈکیتیاں سوالیہ نشان ہیں۔ نیئر بخاری نے کہاکہ شہریوں کے ٹیکس پر مشتمل صوبائی خزانے کو ہڑپ کرنے والے ناقابل معافی مجرمین ہیں۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ صوبائی خزانے کے خائنوں کو سرکاری رقوم کی ایک ایک پائی وصولی کیلئے قانون کی۔گرفت میں لایا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ تبدیلی پارٹی دور میں ںلین ٹی بی آر ٹی پی مالم جبہ سکینڈلز میں ریکارڈ کرپشن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ثابت شدہ کرپشن سکینڈلز کے مجرمین کے خلاف کارروائیاں نہ ہونا صوبائی حکومت کی آشیرباد کے مترادف تھا ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ۔خیبر پختونخواہ میں کرپشن راج کے بارے حکومتی اور پارٹی عہدیداران ایک دوسرے پر کرپشن الزامات لگاتے ہیں۔